Monday, March 18, 2019
کائنات حیران ہے فرشتے حیران ہیں
کائنات حیران ہے
فرشتے حیران ہیں
اہلِ ایمان حیران ہیں
کہ تیرہ چودہ سال کی عمر میں شادی ہوئی میکے جاتے اتنی بڑی چادر لپیٹتی تھیں کہ سیدہ ام المومنین عائشہ (رضی اللہ عنہا) فرماتی ہیں کہ چال سے پتہ چلتا تھا کہ کون تشریف لا رہی ہیں ،چال سرکار دوعالم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے ملتی تھی ،والد کا بے پناہ پیار ملا بھائي کوئی تھا نہیں، بہنیں جلدی وفات پا گئیں، ماں بچپن میں چل بسی، حیا اتنا کہ یہودی اور عیسائي بھی سر جھکا لیتے کم عمری میں شادی، کم عمری میں اولاد، جوانی میں وفات قرآن کی حافظہ تھیں، ہر رات قرآن ختم فرماتیں، اور روتیں
یا اللہ تو نے راتیں چھوٹی کیوں بنائیں میری عبادت پوری نہیں ہوتی، والی کائنات (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی لاڈلی بیٹی، چکی پیستے ہاتھوں پر چھالے غربت آخری درجے کی، حسنین کریمین (رضی اللہ عنہما) کی عمروں میں بہت کم فرق
دنیا میں جنت کی بشارت
نہ صرف بشارت
بلکہ فرمایا ،آپ جنت میں عورتوں کی سردارنی ہونگی
جنت میں تمام عورتوں کی سردارنی بشمول ام الناس حوا (سلام اللہ علیہا)
سیدہ حاجرہ، سارہ، سیدہ مریم اور امہات المومنین (سلام اللہ علیھم)
اتنا رتبہ جتنا کائنات میں کسی کا نہیں
لیکن کبھی نہیں کہا، میں چکی نہیں پیستی
کھانا، مولا خود بنا لو اور مجھے پکا کر کھلاؤ آخر سردارنی ہوں
بہشت بریں کی اور جنت الفردوس کی
بچوں کو سنمبھالو، کپڑے خود دھو لو
میں فاطمۃ الزہرہ، امام الانبیاء (علیہ السلام) کی بیٹی ہوں، میری ماں خدیجۃ الکبری ہے
میں حسنین کریمین کی ماں ہوں، میرا باپ وجہ کائنات ہے، خاتم النبیین ہے
میرے لخت جگر جنت کے جوانوں کے سردار ہیں
میں مولا علی (رضی اللہ عنہ) کی بیوی ہوں
ساری زندگی ایک یمنی چادر میں گزاری
جتنے غرور ممکن ہیں عورت کیلئے صرف جگر گوشہ رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کو سجتے ہیں
لیکن بظاہر انکی پیروکار کہلانے والی عورتیں کس کی پیروکار ہیں
کونسے حقوق
کونسی عورت
کونسا تحفظ
وہ معاشرہ جہاں عورت کو بولنے کا حق نہیں تھا، مقام کیا پایا الفاظ نہیں ہیں میرے پاس
ہم امت ہونے پر شرمندہ ہیں کہ کیا ہے ہمارے پاس
جوانی میں اسلام آباد کی سڑکوں پر جلوس نکالنے والیوں کو بڑھاپے میں گھر والے پوچھتے ہی نہیں
یا اللہ ہم پر رحم فرما، آمین یا رب العالمین
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
nicE
ReplyDeleteshukriya
Deletenice
ReplyDelete